شرجیل 152، آئرلینڈ 82، پاکستان کی 255 رنز سے جیت

پاکستان نے آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 255 رنز سے ہرادیا ہے۔

ڈبلن کے میدان میں الٹے ہاتھ کے بلے باز شرجیل خان نے آئرش بولرز کو خوب سیدھا کیا۔ انہوں نے صرف 86 گیندوں پر 152 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کپتان اظہر علی صرف ایک رن بناکر میکارتھی کا شکار ہوگئے۔

اس کے بعد ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکام رہنے والے محمد حفیظ وکٹ پر آئے اور آج بھی کچھ خاص نہ کرپائے۔ خراب فیلڈنگ کے باعث انہیں موقع ملتا رہا اور 59 گیندوں پر 37 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ حفیظ کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 2 چوکوں کے ساتھ 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ سرفراز صرف 2 رنز بناسکے۔ یوں 32ویں اوور کی تیسری گیند پر پاکستان کی آدھی ٹیم 227 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

اس موقع پر تجربہ اور ٹیلنٹ ایک ساتھ وکٹ پر نظر آیا۔ شعیب ملک کے ساتھ محمد نواز نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی جو میچ کے آخری اوور تک چلی۔ شعیب 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 2 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ نواز نے 7 چوکوں کے ساتھ 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

بارش کے باعث 47 اوورز تک محدود میچ میں پاکستان نے 337 رنز بنائے۔ میکارتھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچاکر آئرلینڈ کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

آئرلینڈ کی ٹیم 338 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ عماد وسیم نے 5 اور عمر گل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: