سلمان کی شادی ہو گئی،رومانیہ کی میڈیا رپورٹس

رومانیہ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ ’’لولیا وینتر ‘‘سے شادی کر لی ہے ،تاہم دونوں کی جانب سے اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لولیا وینتر اپنے نام کے ساتھ ”ڈوامنا خان“ بھی لکھنا شروع کر دیا ہے جس کا مطلب ”رائل مسز خان“ ہے۔ اسی وجہ سے دونوں کی شادی کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں سلمان خان نے ایک تقریب کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ میں 18 نومبر کو شادی کریں گے، مگر سال کون سا ہوگا، اس بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے۔

سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ اُن پر اپنی والدہ اور بہنوں کی طرف سے شادی کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے۔

واضح رہے کہ سلمان اور لولیا کی شادی کی خبریں زیر گردش رہتی ہیں جس کی دونوں نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: