ریفرنس کا جواب ریفرنس، نشانہ پی ٹی آئی کا اے ٹی ایم

مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ کپتان کے خاص کھلاڑی جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے ن لیگ کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔جہانگیر ترین کو ناقدین پی ٹی آئی کا اے ٹی ایم کارڈ بھی قرار دیتے ہیں۔

اسپیکر چیمبر میں ریفرنس طلال چودھری، دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے جمع کرایا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے قرضے معاف کرائے اور غیرملکی کمپنیوں کا گوشواروں میں ذکر نہیں کیا لہذا انہیں آڑٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

دوسری جانب، جہانگیر ترین نے ن لیگ کی جانب سے ریفرنس دائر کئے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کئی روز سے مجھے ہنسنے کا موقع نہیں مل رہا تھا، ن لیگ کے ریفرنس کا سن کر آج کھل کر ہنسا ہوں۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کہ میں ملک کا صف اول کا ٹیکس دینے والا سیاستدان ہوں۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ جتنے بھی جعلی ریفرنسز آ جائیں، عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، اسمبلی میں ر ہوں یا نہ رہوں، تحریک احتساب منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی ہتھکنڈوں کا ساری زندگی مقابلہ کیا، اب بھی ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: