قدرت کی پانچویں قوت

قدرت کی پانچویں قوت نے طبعیات کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ماہرین طبیعات نے دعویٰ کیا ہے کہ قدرت کی پانچ بنیادی طاقتیں ہیں۔

یہ دعویٰ فزیکل ریویو لیٹرز نامی جریدے میں شائع ہونے والی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

فزکس اور آسٹرولوجی کے پروفیسر جوناتھن فینگ کہتے ہیں کہ اگر یہ سچ ثابت ہو جاتا ہے تو یہ انقلاب دریافت ہوگی۔ کئی دہائیوں تک ماہرین طبیعات یہ مانتے رہے ہیں کہ قدرت کی چار بنیادی قوتیں کائنات پر راج کر رہی ہیں۔ یہ سب کی سب میدان کی اس زبان میں بیان کی جا سکتی ہیں جس کو فیراڈے نے متعارف کروایا تھا۔ یہ قوتیں قوّت ثقل، برقی مقناطیسی قوّت ، مضبوط اور کمزور نیوکلیائی قوّت ہیں۔ اگر حالیہ تحقیق تجربات کے بعد درست ثابت ہوتی ہے تو یہ کائنات، قوتوں کے ارتکاز اور ڈارک میٹر کے بارے میں تصورات کو بالکل بدل کر رکھ دے گی۔

ڈارک فوٹون کی تلاش میں ہنگری کے سائنسدان ایک ایسے تابکار مادے کو دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے جو الیکٹرون سے تیس گنا وزنی ہے۔

عام طور پر برقی قوتیں الیکٹرانز اور پروٹانز پر کام کرتی ہیں لیکن یہ ’پروٹوپوبک ایکس بوسن‘ الیکٹرانزاور نیوٹرانز پر محدود طور پر اثر کرتی رہے۔

انگلش میں مکمل مضمون پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: