ایل پی جی کوٹہ ختم، شجاع پاشا کی کمپنی کو سپلائی جاری

آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام کمپنیوں کا ایل پی جی کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے لیکن دو کمپنیوں کو ابھی تک پرانے نظام کے تحت گیس کی سپلائی جاری ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بدھ کو او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر زاہد میر نے بتایا کہ صرف دو کمپنیوں کو ایل پی جی کوٹے پر سپلائی جاری ہے۔ ان میں سے ایک کمپنی واک گیس ہے جس کی ملکیت سابق سینٹر گلزار احمد خان، وقار احمد خان اور عمار احمد کے پاس ہے۔ اس کمپنی کو 1998ء میں پچاس فیصد ایل پی جی کوٹہ دیا گیا تھا۔
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا 2012ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد کمپنی کے گروپ چیف ایڈوائزر بن گئے۔
دوسری کمپنی کیپ گیس ہے جو کہ پاکستان آئل فیلڈز کی ملکیت ہے۔
زاہد میر نے بتایا کہ اگست دو ہزار سات میں نئی پالیسی کے بعد کوٹہ سسٹم کو بتدریج ختم کردیا گیا اور اس وقت 360 ایم ٹی میں سے 30 ایم ٹی گیس ان دو کمپنیوں کو دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق یہ کمپنیاں کوٹہ ختم ہونے پر عدالت چلے گئی تھیں جس پر عدالت نے انہیں سٹے دے دیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: