ایک اور شامی بچے نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

شام کے ایک اور بچے نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

باغیوں کی جانب سے جاری کی گئی حلب کی ویڈیو میں حکومتی افواج کی بمباری کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچی ہوئی ہے۔

اس افراتفری میں حملے میں زخمی ننھا بچہ بالکل ساکت بیٹھا ہے، جس کی خاموشی کئی تقاریر اور الفاظ سے زیادہ کرب بیان کر رہی ہے۔

گرد اور خون میں لتھڑا یہ بچہ ایمبولینس میں ساکت بیٹھا ہے جس کو یہ بھی سمجھ نہیں کہ اس کے گھر پر بمباری کیوں ہوئی لیکن اس کی ویڈیو کئی بے حسوں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے۔

پانچ سال کا عمران دانش حملے میں شدید زخمی ہوا، تاہم خوش قسمتی سے سر پر آئی چوٹوں سے اس کا دماغ محفوظ رہا۔

ایک دن پہلے جاری ہونے والی اس ویڈیو میں حلب میں مچی تباہی کی داستان پوری سچائی سے نظر آتی ہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: