ترکی میں 2 کار بم دھماکے، 6 افراد ہلاک،200 سے زائد زخمی

ترکی میں دو مختلف کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ترک حکام کے مطابق مشرقی شہر الازیغ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی۔

اس حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد ہلاکتوں کے ساتھ دو سو سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے مشرقی ترکی میں ہی ’وان‘ کے پولیس اسٹیشن پر بھی خودکش حملہ کیا گیا جہاں کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں میں بھی اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ کردستان ورکرز پارٹی کے دہشت گردوں نے کیا ہے تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: