ایمنسٹی غدار، بھارت میں تمام دفاتر بند

بھارت میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملک بھر میں تمام دفاتر بند کر دیئے۔

ایمنسٹی انڈیا پر دو روز پہلے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تنظیم پر الزام ہے کہ اس نے انسانی حقوق پر بنگلور میں سیمینار کروایا جس میں کشمیری طلبا نے آزادی کے نعرے لگائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم پر بغاوت کا الزام لگایا جارہا ہے۔ اپنے عملے کے لئے حفاظت کی خاطر دفاتر بند کیے۔

ترجمان نےکہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر کرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل زیرعتاب آگئی ہے۔

بھارت چھروں والی بندوق کا استعمال بند کرے، ایمنسٹی

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیمینار کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی کمی پر بیداری پیدا کرنا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراحتجاج کرنے والوں کو روکا جارہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: