بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے پرائیویٹ ٹی وی چینل 92 نیوز کے سینئر اینکر پرسن طارق متین کو ہرجانے کا دعویٰ بھجوا دیا ہے۔
ملک ریاض لیکس سامنے آ گئیں، اینکر بے نقاب
ملک ریاض بھی ٹیکس چور نکلے
سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ 92 نیوز کے الزامات سے بحریہ ٹاؤن کے کاروبار کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ملک ریاض کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بحریہ کراچی،عوام کے پیسے سے کھربوں کا پراجیکٹ تیار
لاہور: ملک ریاض کے گھر کے سامنے دھرنا
ملک ریاض نے مطالبہ کیا کہ اینکر طارق متین مجموعی طور پر 105 ارب روپے ادا کریں جن میں سے ذہنی اذیت کے لئے پانچ ارب روپے، ساکھ کی خرابی کے پچاس ارب اور کاروباری نقصانات کی مد میں پچاس ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ملک ریاض نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائم ٹائم کے دوران 92 نیوز معافی نشر کرے۔
اس کے جواب میں سوشل میڈیا پر اینکرپرسن طارق متین نے کہا کہ انسان کو مطالبہ دوسرے کی مالی حیثیت کے مطابق کرنا چاہیے۔