سری لنکا نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ آسٹریلیا شکست کے بعد پہلی پوزیشن سے محروم اور پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا۔
آخری ٹیسٹ میں بھی ہیراتھ نے 13 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کی بساط لپیٹ دی اور تاریخ میں پہلی بارآسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ شکست دی ۔
یہ آسٹریلیا کی ایشیا ئی سر زمین پر مسلسل نویں شکست ہے۔آسٹریلیا کی شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے والی پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری سے دوسری پوزیشن پر آ گئی ہے ۔
سری لنکا سے شکست نے آسٹریلیا کو پہلی سے تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن میں حائل ایک رکاوٹ تو دور ہو گئی ہے لیکن اب قومی ٹیم کو انتظار کرنا ہو گا بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے نتیجے کا جس کے ڈرا ہونے یا ویسٹ انڈیز کے جیتنے سے پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو رہا۔