داعش کے لیے بھرتیاں کرنے والے کو جیل

لندن میں لوگوں کو داعش کی حمایت پر آمادہ کرنے والے مبلغ انجم چودھری کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق انجم چودھری اور اس کے ساتھی محمد میزان الرحمان نے 2014 میں داعش سے بیعت کا اعلان کیا تھا۔ دونوں افراد نے داعش کی حمایت میں ویڈیوز جاری کیں اور لوگوں کو شدت پسند تنظیم میں شمولیت کے لیے قائل کیا۔

انجم چودھری نے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا تاہم انہیں یو ٹیوب پر جون 2014 سے پچھلے سال مارچ تک پوسٹ کئے گئے مختلف خطبات کی بنا پر سزا سنائی گئی۔

انجم چودھری اس سے پہلے اسلام فار یوکے گروپ کے ترجمان رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنا آزادی اظہار رائے کا حق استعمال کررہے تھے اور انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: