پاناما لیکس ، عمران خان سپریم کورٹ جانے کے لیے تیار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ جانے کے لیے پٹیشن تیار ہے۔ بدھ کو ٹی او آر پر اپوزیشن کے اجلاس کے بعد وہ سپریم کورٹ جائیں گے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس پیسے بھجوانے کے ثبوت ہیں۔ شیمروک اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔

عمران خان نے آئندہ اتوار کو گجرات اور اس کے بعد اگلی اتوار کو جہلم میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر 3 ستمبر تک جواب نہ آیا تو گوجرانوالہ سے لاہور تک مارچ ہوگا۔ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان لاہور میں کیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: