یمن جنگ لڑنے والوں کیلئے اضافی تنخواہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک نئے فرمان میں یمن کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگ میں حصہ لینے والے محکمہ دفاع، دفاع اور نیشنل سیکیورٹی کے ان تمام اہلکاروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کی جائے۔

یمن جنگ میں سعودی فوجیوں کے لئے اس طرح کی بونس تنخواہ پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے ۔

شاہ سلمان گزشتہ روز اپنے غیرملکی نجی دورے کے اختتام کے بعد واپس سعودی عرب پہنچے تھے۔ شاہ سلمان مراکش کے شہر طنجہ میں چھٹیاں گذارنے گئے تھے، جہاں سے وہ گذشتہ روز واپس جدہ پہنچے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: