چین کا آن لائن ڈیٹا چوری کرنا ناممکن

چین نے سائنس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔  کوانٹم سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر دنیا بھر کے ممالک کو خلائی تحقیق کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا۔

کوانٹم سیٹلائٹ کو لونگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے چین کے شمال مغرب میں واقع جیقوان سیٹلائٹ سنٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔

چھ سو کلوگرام وزنی یہ سیٹلائٹ 90 منٹ میں دنیا کے گرد اپنا چکر مکمل کرے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چینی آن لائن سسٹم دنیا کا محفوظ ترین نظام بن گیا ہے، اس سیٹلائٹ سے ٹرانسمٹ ہونے والا ڈیٹا چوری کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

منصوبے کے سربراہ پین جیان وئی کا کہنا ہے مصنوعی سیارہ طبیعات کے نظریے “کوانٹم تھیوری کو ثابت کرنے میں مددگار ہو گا۔ یہ کوانٹم فزکس کے مظہر کوانٹم اینٹگلمنٹ کی وضاحت کرے گا اور مواصلات کے نظام اور کمپیوٹروں کی کارکردگی میں انقلاب برپا کر دے گا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: