بلاول بھٹو زرداری پھر برس پڑے کہتے ہیں حکمران بھول جائیں کہ پاناما کی کرپشن ہضم کر لیں گے۔
پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا پاناما لیکس پر ہنگامہ برپا ہے لیکن حکمران جواب دینے کو تیار ہی نہیں۔ وہ بھول جائیں کہ کرپشن ہضم کر لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو حالیہ الزامات پر قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینئر وکلاء کو نوٹس تیار کر نے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے چوہدری نثار الزامات پر معافی مانگیں نہیں تو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔