ارباز خان نے کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں اپنی چارفلموں کو مکمل کیاہے اور وہ اب ریلیز ہونے جارہی ہیں ۔ میں نے اپنی فلموں کی ہدایتکاری اور پروڈکشن کی مصروفیت کے باعث اداکاری سے تھوڑا وقفہ لیاہے اداکاری میرا جنون ہے اور جلد ہی میں سینما اسکرین پر بھی نظر آؤں گا۔
واضح رہے کہ ارباز خان اپنے بھائی سہیل خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم فریکے علی میں اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ مرکزی کردارمیں ہیں جب کہ وہ ان دنوں دبنگ سیریز کی تیسری فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں ۔