ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم اوم شانتی اوم نے خواتین پر گہرا اثر چھوڑا تھا۔ مجھے یاد ہے میری پہلی فلم اوم شانتی اوم میں میرا میک اپ خاصا منفرد کیا گیا تھا، اس وقت کئی میک اپ آرٹسٹس میرے پاس آتے تھے اور مجھے بتاتے تھے کہ ان کے کردار جیسا میک اپ بہت مقبول ہوچکا ہے اور ہر دلہن اس فلم میں میرے کردار کی طرح کا دکھنا چاہتی تھی۔