یونس خان چیمپئن ہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز برابری پر ختم ہوگئی۔ اوول کا ٹیسٹ سہیل خان اور یاسر شاہ کو 5 ، 5 وکٹوں کے ساتھ یاد رہے گا۔ وہیں اسد شفیق بھی اپنی سنچری کی بدولت ریکارڈ بک میں رہیں گے۔

اوول کا اصل مرد میدان یونس خان ہے جنہیں شاندار ڈبل سنچری پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ کپتان مصباح الحق نے یونس خان کو چیمپئن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس پر سکور نہ کرنے کی وجہ سے دباؤ تھا۔ اس پر مسلسل تنقید کی جارہی تھی۔ ایسے میں یونس نے اپنی بلے بازی سے سب ناقدین کے منہ بند کردئیے۔

younis khan in action - Copy

پاکستان کے مین آف دی سیریز کپتان مصباح الحق رہے ہیں جنہوں نے لارڈز کے میدان میں سنچری کے ساتھ اس دورے کے آغاز کو یادگار بنایا اور اوول میں جیت کے ساتھ خوشگوار انداز میں اختتام بھی کیا۔ پوری سیریز میں ان کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

misbah old trafford

انگلش ٹیم کے مین آف دی سیریز کرس ووکس رہے۔ نوجوان کھلاڑی نے گیند اور بلے دونوں کے ساتھ بہترین کھیل پیش کیا۔ انہیں آل راؤنڈ کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: