ٹیسٹ کہانی، حساب ابھی برابر نہیں ہوا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 1954 سے لے کر2016 تک 81ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں جن میں انگلش ٹیم کا 24میچ جیت کر پلڑا بھاری ہےجبکہ 20میچ پاکستان کے نام رہے جبکہ 37 ڈرا ہوئے ۔

اس سیریز کے بعد یونس خان 35 سال کی عمر کے بعد سب سے زیادہ بار 200 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ ساتھ ہی یونس نے کیرئیر میں 6ڈبل سنچریاں بنا کر جاوید میانداد کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

younis departs - Copy

یونس خان پاکستان کی جانب سے انگلینڈ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے  تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ اس  سے قبل جاوید میانداد نے 260اور ظہیر عباس نے 274اور 240رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ میں پاکستان نے 8بار 500 رنز بنائے۔ ان میں سے پانچ بار یہ رنز اوول کی گراؤنڈ پر بنیں، اور پاکستان کی جانب سے انگلینڈ میں 7ڈبل سنچریاں میں سے 3اوول میں ہی بنیں۔

پاکستان نے انگلینڈ میں میچوں کے دوران 6 بار 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل کی،  3بار پہلے کھیلتے ہوئے اور 3 بار دوسری اننگز میں۔

ایک اننگز میں سب سے بڑے مجموعے کی بات کریں تو یہ اعزاز 708 رنز کے ساتھ پاکستان کے پاس ہے جو قومی ٹیم نے 1987 میں بنایا تھا۔

کم  سے کم ٹوٹل کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے۔قومی ٹیم 2010 میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

پاکستان کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پاس سب سے زیادہ رنز بنانےکا اعزاز کا حاصل ہے۔۔انضمام الحق نے 19 میچوں میں 1584 رنز بنا رکھے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس ہے ۔محمد یوسف نے انگلینڈ کے خلاف 6 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

یاسر شاہ بیس سال میں پہلے لیگ اسپنر ہیں جنہوں نے لارڈز کے میدان میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اوول میں بھی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ یاسر نے اس سیریز میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

yasir celebrates root wicket - Copy

بولنگ  میں  عبدالقادر 82 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: