پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام حق خود ارادیت کے لیے ریفرنڈم مارچ کا اہتمام کررہی ہے۔ ریفرنڈم مارچ کا مرکزی پروگرام لال چوک سری نگر میں ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے دفاتر تک بھی ریلی نکالی جائے گی۔
کشمیری عوم کل بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ منائے گی۔
وادی بھر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور ریفرنڈم مارچ منعقد کی گئی۔ غاصب بھارتی افواج کے تشدد سے مظاہروں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
لال چوک سری نگر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیدعلی گیلانی نے ریفرنڈم مارچ میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر گھر کے باہر دھرنا دیا۔

Supporters of the moderate faction of All Parties Hurriyat (freedom) Conference attend a rally to mark the death anniversaries of chief cleric of Kashmir, Moulana Mohammad Farooq and Abdul Gani Lone, a Kashmiri separatist leader, in Srinagar, India May 20, 2016. REUTERS/Danish Ismail
مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔ کرفیو کو 37 دن ہوگئے ہیں۔