یونس اور یاسر نے انگلینڈ سے گیم چھین لی

اوول ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش ٹیم مکمل بے بس نظر آئی۔ پہلے یونس خان نے بولرز کی خوب درگت بنائی اور پوری سیریز میں ناکامی کا غصہ اتارا۔ بولنگ میں یاسر شاہ نے میزبان ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹکنے نہ دیا۔

cook - Copy

یونس خان نے 101 رنز سے آج اپنی اننگز شروع کی اور اسے 218 تک لے کر گئے۔ یاسر شاہ نے ہیلز، روٹ اور ونس کو پویلین پہنچایا۔ دونوں کی بہترین کارکردگی سے پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے۔

yasir in action - Copy

 انگلینڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر 88 رنز بنائے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے انہیں ابھی مزید 126 رنز درکار ہیں۔ بیئرسٹو 14 اور بیلنس 4 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے یونس خان اور سرفراز احمد نے تیسرے دن کا کھیل شروع کیا۔ سرفراز نے اپنے روایتی انداز میں سکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھایا۔ انہوں نے یونس خان کے ساتھ 77 رنز کی اہم پارٹنرشپ قائم کی۔ سرفراز 44 رنز پر ووک کا شکار بنے۔

younis khan in action - Copy

اس کے بعد پاکستان کی برتری بہتر بنانے کی تمام تر ذمہ داری یونس خان پر تھی جو انہوں نے بہترین طریقے سے نبھائی۔ پہلے وہاب ریاض کو ساتھ لے کر چلے تاہم وہ 434 کے مجموعی سکور پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

محمد عامر نے یہاں سے یونس کا بہترین ساتھ دیا اور اننگز کے اختتام تک بیٹنگ کرتے رہے۔ 531 کے مجموعی سکور پر پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے۔ انہوں نے 218 رنز سکور کئے جس میں 4 چھکے اور 31 چوکے شامل تھے۔

younis hits six to reach 200 - Copy

سہیل خان نے 2 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے یوں 542 رنز پر پاکستان کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: