اعتزاز احسن چودھری نثار پر برس پڑے

 

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بچوں کے اغوا کے معاملے پر پولیس حکام سے اپنے خدشات کا اظہار کیاہے،ہمیں لاہور میں بچوں کے اغوا پر تشویش ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کو پیپلزپارٹی ایک آنکھ نہیں بھاتی،چوہدری نثار نے خود کہا ہے کہ انہوں نے آصف زرداری کی صرف ایک مرتبہ تعریف کی ہے ۔ان کی پیپلز پارٹی دشمنی سب پر عیاں ہے ان تمام معاملات کے بعد وہ کوئی جاہل ہی ہوگا جو چودھری نثار سے ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کی رہائی کی بات کرے۔

انہوں نےکہا کہ چودھری نثار اس شخص کا نام بتائیں جو ڈاکٹر عاصم کی سفارش لے کر اس کے پاس گیا،ایان علی اور بلاول بھٹو کے ایئرٹکٹ کی رقم ایک ہی اکاؤنٹ سے آنا اتفاق ہوسکتا ہے۔

اعتزاز احسن نے چوہدری نثار کو پیشکش کی کہ اگر میں نے سرکار سے کوئی ایل پی جی کوٹہ لیا ہے تو چودھری نثار سے کہتا ہوں کہ وہ مسترد کردے۔

ٹی اوآر پر اعتزاز احسن نے کہ کمیٹی کے حکومتی ارکان اس بات کے لیے تیار ہی نہیں کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کا احتساب ہو،احتساب کے معاملے پر ٹی او آر کی تیاری میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

اعتزاز احسن کا یہ بھی کہناتھا کہ ہمیں اورینج لائن منصوبے پر قطعی کوئی اعتراض نہیں ہے ہمیںاس منصوبے پر لگائے جانے والے ٹانکوں پر اعتراض ہےیہ ٹانکے کی سرکار ہے، اربوں ڈالر کے ٹانکے لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے پاناما پیپرز بل اور ایکٹ تجویز کیا ہے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: