سامیہ کے پہلے شوہرچودھری شکیل نے پولیس کے روبرو بیان دیاہے کہ سامیہ کو میں نے قتل کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چودھری شکیل کابیان یہ بھی کہنا ہے کہ سامیہ کو دوپٹےسے گلادبا کرہلاک کیا جبکہ سامیہ کےفرسٹ کزن چودھری مبین کاقتل سے بظاہرکوئی تعلق نہیں ملا۔
ا س سے قبل سامیہ شاہد قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سجاد افضل کی عدالت نے سامیہ شاہد قتل کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل میاں محمد عارف ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے اپنے موکل چودھری شکیل کے حوالےسے درخواست دی ہے؟
اس پر میاں محمد عارف نے جواب دیا کہ وہ آج کی تاریخ کاا نتظار کر رہے تھے ، جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا ، مزید ضمانت کی درخواست کومسترد کرتے ہیں۔ عدالت میں موجود سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سامیہ کے والد چودھری شاہد زیر حراست ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سامیہ شاہد کو 20 جولائی کو قتل کیا گیا تھا