ریو اولمپکس میں 2 مزید پاکستانیوں کا سفر اختتام پزیر ہوا۔ شوٹر غلام مصطفیٰ اور ویمن سوئمر لیانا سوان ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
مینز شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر 25 میٹر پِسٹل شوٹنگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 287 ویں نمبر پر رہے۔ ویمن تیراک لیانا سوان کا بھی سفر ختم ہو گیا وہ 50 میٹر فری اسٹائل میں 64 ویں نمبر پر رہیں۔