ریو اولمپکس میں 56 سال بعد شاٹ پٹ ایونٹ میں امریکا نے طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
20 طلائی تمغوں کے ساتھ امریکا سرفہرست ہے۔ عالمی مقابلوں کے ساتویں روز برطانیہ نے جاپان اورجنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ برطانیہ 7 طلائی اور 9 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 22 تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر آ گیا
جاپان 7 طلائی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ جنوبی کوریا پوائنٹس ٹیبل پر 6 طلائی تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گیا۔ چین کی دوسری پوزیشن برقرارہے،،چین نے 13 طلائی تمغے جیت رکھے ہیں