شہر جہاں گھر کی اوسط قیمت 10لاکھ ڈالر

امریکی محکمہ شماریات کی رپورٹ

ریاست کیلی فورنیا  کا شہر ’’سین جونز ‘‘ اب امریکا کا وہ واحد شہر بن گیا ہے جہاں گھر کی اوسط قیمت 10لاکھ ڈالر ہے۔ امریکی محکمہ شماریات کے مطابق  یہ امریکا میں واحد شہر ہے جہاں گھر کی اوسط قیمت اتنی زیادہ ہو گئی ہے۔

مجموعی طور پر امریکا کے  178میٹروز میں گھروں کی قیمت میں اوسط 83فیصد اٖضافہ ہو ا ہے ، یوں اگر پورے ملک کی بات کی جائے تو اوسط گھر کی قیمت2لاکھ 40ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

امریکی محکمے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ صرف اور صرف گھروں کی تعمیرات میں کمی ہے کیونکہ لوگ اب بینکوں سے تعمیر شدہ گھر ہی لیز کراتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں۔

اس سب کے دوران حکومت نئے گھر تعمیر نہیں کرا پا رہی، جبکہ لوگ اپنا گھر بھی شاذو نادر ہی بیچتے ہیں، اس وجہ سے قیمتوں میں استحکام ہے بلکہ یہ کہاجائے تو غلط نہیں ہو گا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو شاید قیمتیں مزید بڑھ جائیں۔

محکمے کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار اس مسئلے کی نشاندہی کر چکا ہے لیکن اب تک حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پرانے اور نئے گھروں کی تعداد طلب سے انتہائی کم ہے۔ اس وجہ سے ملک میں ’’گھروں کا بحران‘‘ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مصنف یون کا کہنا ہے  کہ لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہو رہا ہے ، وہ گھر خریدانا چاہتے ہیں لیکن پرانے اور نئے گھر موجود نہیں۔ اپنی زمین خرید کر گھروں کی تعمیر کا رجحان کم ہو گیا ہے۔ ایسے میں جب پیسے ہوں اور آپ فلیٹ سسٹم سے تنگ آ چکے ہوں۔ پھر لوگ کوئی بھی قیمت ادا کرنے سے نہیں ڈرتے۔ ایسے بھی قیمتیں بڑھتی جائیں گی اور جس دن سے بلبلا پھٹا، پھر تباہی اور نئے بحران کا خدشہ ہے۔

یون کے مطابق جن کمپنیوں کے پاس ’’کم قیمت‘‘ گھر ہیں، وہاں خریداروں کا رش لگ جاتا ہے، پھر وہاں بھی طلب اور رسد میں فرق کے باعث قیمتیں انتہائی تیزی سے بڑھنے لگتی ہیں۔ اس وجہ سے بھی لوگ اب گھروں کو بیچ نہیں رہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ کہیں قیمت بڑھ نہ جائے اور انہیں نقصان ہو۔ یہاں یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ امریکی گھر بیشتر اوقات بینکوں سے لیز پر ہوتے ہیں، پہلے لوگ ایسی قیمت بڑھنے کا خیال نہیں رکھتے تھے لیکن اب لوگ بینکوں سے ایک ایک پائی کا حساب کر رہے ہیں تاکہ انہیں کوئی گھاٹا نہ ہو۔

رہن  کی ناکامی اور اوسط آمدنی میں تھوڑے سے اضافے کے باوجود لوگ  لوگ گھروں کو خریدنے کے خواہش مند ہیں۔ اگر باقی اعدادوشمار پر نظر دوڑائی جائے تو جو خریدار 5فیصد ابتدائی معاوضہ ادا کر رہا ہے، اسی کی آمدنی کم از کم 52255 ڈالر ہونا چاہیے، جبکہ  10فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے بعد آمدنی 49,504ڈالر ہوتی ہے حالانکہ دو سال پہلے تک یہ فرق 2ہزار ڈالر زیادہ تھا، پھر بھی اوسط آمدنی میں اتنی نہیں لیکن پراپرٹی کا بلبلا امریکا کے لئے نئی مصیبت کھڑی کر رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: