گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب پشاور میں خطاب کے دوران شہری نے ان پر رشوت لینے کا الزا م لگا دیا۔
پشاور کے رہائشی نے الزام لگایا کہ اس نے اقبال ظفر جھگڑا کے ساتھیوں کو بیٹے کی نوکری کے لئے 9 لاکھ روپے دیئے لیکن نوکری دلوائی گئی اور نہ رقم واپس کی گئی۔ پولیس نے متاثرہ شخص کو تقریب سے باہر نکال دیا۔