دبئی میں چلے گی اب ہائپر لوپ ٹرین جو 12 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔
اس ٹرین کے ذریعے دبئی سے فجیرہ کا 127 کلومیٹر کا فاصلہ 10 منٹ سے بھی کم وقت میں طے ہوسکے گا۔
ہائپر لوپ ڈیزائن کی تیاریوں کے لیے خصوصی مقابلہ آئندہ ماہ دبئی میں ہوگا۔ جس میں 100 سے زائد ماہرین اپنے ڈیزائن پیش کریں گے۔ جن میں سے 6 ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ ٹیمیں اپنے پیش کردہ منصوبے کی وضاحت کریں گی۔ جس کے بعد کسی ایک کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔