امریکی پریس آفس کی ڈائریکٹر الزبتھ ٹروڈر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان سے داعش کے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ڈائریکٹر پریس آفس کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ سے آگاہ ہے۔ اس لیے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے نقصان پاکستان کا ہی ہوگا۔