ٹینس کی کامیاب ترین جوڑی ٹوٹ گئی

 

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہنگس نے 2015 میں جوڑی بنائی تھی ، دونوں کھلاڑیوں نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا اور ایک دو نہیں، تین گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیے۔

اتنا ہی نہیں 11 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز بھی جیتے اور لگاتار 41 میچز میں ریکارڈ فتوحات کے ساتھ عالمی نمبر ایک جوڑی بن گئی لیکن اب دونوں کھلاڑیوں نے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

مشترکہ بیان میں ثانیہ اور مارٹینا کا کہنا ہے کہ وہ مداحوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہیں، اس لیے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں کھلاڑی ڈبلیو ٹی اے ٹور کا آخری ایونٹ ڈبلیو ٹی اے چیمپئین شپ کھیلیں گی

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: