روس کی یوکرائن کو دھمکی

روس نے کریمیا میں یوکرائن کے فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فوجی کے بعد دھمکی دی ہے کہ یوکرائن غلطی کا خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار ہو جائے۔روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا ہےکہ یوکرائن کریمیا میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔

ادھر روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے فوجی سربراہوں سے ملاقات کی اور تمام حکام نے کریمیا کے تحفظ اور ترقی کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھانے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کریمیا کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کے تحفظ کی خاطر تمام اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

کریمیا میں روس کی جانب سے بھاری اسلحہ اور توپ خانہ نصب کر دیا گیا ہے۔ کریمیا تنازع کے بعد پہلی بار روس نے سرحد پر اتنی بھاری تعیناتی کی ہے۔

ادھر یوکرائن نے کسی بھی فوجی کو مارنے کی تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک ان کے پاس ایسے کسی واقعے کی اطلاع نہیں۔ یوکراین کی حکومت نے فوجیوں سرحد پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یوکرائن کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی جنگی صورت حال کے متحمل نہیں ہو سکتے لیکن اگر روس نے جارحیت دکھائی اور بھرپور جواب دیا جائے گا، تاہم کسی بھی صورت حال میں ان کی حکمت عملی صرف دفاعی ہو گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: