خواتین پاؤں کو خوبصورت کیسے  بنائیں؟

 

 خوبصورتی صرف چہرے تک ہی محدود نہیں ہوتی، بلکہ ہاتھ اور پاؤں کا خوبصورت نظر آنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔بعض لوگ صرف چہرے پر ہی توجہ دیتے ہیں اور پاؤں کو خوبصورت بنانے کا خیال ان کو رہتا ہی نہیں ہے۔جس کے باعث صرف ان کا چہرہ ہی چمکتا رہتا ہے اور پاؤں چہرے کے بالکل برعکس نظر آتے ہیں۔

پھٹی ایڑیاں، پاؤں پر داغ دھبے، دھوپ سے پاؤں کا رنگ خراب ہوجانا، ان تمام باتوں کے باعث پاؤں بہت بے رونق لگنے لگتے ہیں اور پھٹی ایڑیوں کے باعث تکلیف الگ برداشت کرنی پڑتی ہے۔

اکثر لوگ خوبصورتی کا اندازہ پاؤں کے ذریعے لگاتے ہیں، ان افراد کا ماننا ہوتا ہے کہ اگر خاتون کے پاؤں خوبصورت ہیں تو اس کا مطلب خاتون کوخوبصورت لوگوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

لہذا، آج ہم آپ کو پاؤں کو خوبصورت اور نرم و ملائم بنانے کے حوالے سے چند ٹپس شیئر کریں گے، جس سے آپ کے پاؤں بے حد خوبصورت اور دلکش نظر آئیں گے۔

اکثر اوقات پاؤں کی جلد سخت ہوجاتی ہے، وہ جلد کے ڈیڈ سیل ہوتے ہیں۔ جس کے پاؤں میں خون کا دورانیہ روک جاتا ہے اور پاؤں سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

نہانے کے بعد ی پاؤں کو کافی دیر پانی میں بھگونے کے بعد ڈیڈ سیل کو ختم کیا جاسکتا ہے۔چونکہ پانی میں جلد کو نرم بنا دیتا ہے اور نرم جلد سے ڈیڈ سیلز باآسانی نکل جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے پاؤں پر روزانہ ناریل کے تیل سے مساج کریں،ناریل کے تیل سے بھی جلد سے ڈیڈ سیلز ختم ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ناریل کے تیل کے ساتھ روزمیری لائم بلاسم اور زیتون کے تیل کو مکس کرکے پاؤں پر لگائیں، اس سے آپ کے پاؤں نرم اور داغ سے پاک ہوجائیں گے

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: