ویڈیو گیمز کھیلنے سے تعلیمی صلاحیت بہتر

نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بچوں کو گیمز کھیلنے دیا جائے اس سے بچوں میں تعلیم کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ریاضی اور سائنس میں بھی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی آف میلبورن کے پروفیسر کی سربراہی میں  ماہرین کی ٹیم نے ویڈیو گیمز کے بچوں  کی ذہنی  نشوونما پر اثرات کے حوالے سے تحقیق کی جس کے مطابق بچوں میں روزانہ ویڈیو گیم کھیلنے سے ان کی قوت فیصلہ اور حافظے پر اچھے اثرات پڑتے ہیں جو تعلیم کے میدان میں ان کی مدد کرتے ہیں ۔ مطالعے کے مطابق وہ بچے جو روزانہ ایکشن ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں ، سائنس میں ان کا سکور عالمی اوسط سے 17 پوائنٹ زیادہ جبکہ ریاضی میں 15 پوائنٹ زیادہ رہا۔

البتہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مطالعے کو پرتشدد ویڈیو گیمز کے حق میں دلیل نہ سمجھا جائے کیونکہ منفی اثرات انتہائی خطرناک ہوتے ہیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: