لٹل ماسٹر حنیف محمد انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر81 برس تھی۔حنیف محمد کو ان کی ریکارڈ اننگز پر لٹل ماسٹر کا خطاب دیا گیا تھا۔
hanief muhammaddd
سابق کپتان حنیف محمد طویل عرصے سے علیل تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے مقامی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، آغاخان اسپتال کے ترجمان کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

لٹل ماسٹر حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو جونا گڑھ انڈیا میں پیدا ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔ انہوں نے 337 رنز کا ریکارڈ انفرادی اسکور بنایا۔
hanif muhammad 1
حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ کھیلے، لٹل ماسٹر حنیف محمد نے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طورپر 3915 رنز اسکور کیے۔

حنیف محمد نے ٹیسٹ کیریئرمیں 12سنچریاں اسکورکیں، جبکہ لٹل ماسٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹر میں 499رنزکی رکارڈ اننگزکھیل کرسرڈان بریڈمین کو بھی پیچھےچھوڑدیا۔

حنیف محمد آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل تھے، ہال آف فیم میں دنیابھرسےصرف55کرکٹرزشامل ہیں۔

حنیف محمد کے5میں سے 4 بھائیوں اور بیٹے شعیب محمد نے کرکٹ کھیلی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے حنیف محمدکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ وہ حنیف محمد کے بہت بڑے فین تھے، ان سے بہت کچھ سیکھا،جسے کبھی نہیں بھول سکتا۔

رمیز راجہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنیف محمد نے بیٹنگ کو بہت آسان بنادیاتھا،لٹل ماسٹر کی ٹپس اورتکنیک بہترین تھیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔

پھیپھڑوں کے سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا عظیم بیٹسمین کی کئی اہم شخصیات کی عیادت کی تھی۔
hanif

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: