وزیر داخلہ کے حلقے میں’’چھراگروپ‘‘ کو آزادی

راولپنڈی میں وزیرداخلہ چودھری نثارکے حلقے مورگاہ میں دہشت کی علامت چھرا گروپ کے مرکزی ملزمان کوتاحال گرفتارنہیں کیا جاسکا۔

وزیراعلی پنجاب نے میڈیا پرخبریں نشرہونے کےبعد رپورٹ طلب کی تواعلی پولیس افسران نے تحقیقات تیزکردیں۔

پولیس نے زخمی نرس ارم اورخاتون ثمرہ رزاق کےبیانات اورمتاثرہ خواتین سےحاصل کردہ معلومات کی روشنی میں جنونی قاتل کا خاکہ جاری کردیا ہے۔

متاثرہ خواتین کےمطابق جنونی ملزم کا طریقہ واردات ایک ہی ہے۔

ملزم رات کولوڈشیڈنگ کے دوران منہ پر کپڑا لپیٹ کر سڑک پرآتا  ہے اورخواتین پرچھریوں کے وارکرکے چھلاوے کی طرح غائب ہوجاتا ہے۔

پولیس نے سی ٹی ڈی اوررینجرزکےساتھ مل کرمورگاہ کےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا اور19 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔

جن سے خواتین پر حملوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: