میکسیکو کی 22سالہ جمانسٹ الکزا میرنو ریوو اولمپکس میں جمانسٹک نے بار اور میٹ جمانسٹک کے مقابلوں میں حصہ لیا اور 31ویں نمبر پر آئیں۔
یہ ایک ایسے ملک سے ہیں جہاں کا کوئی کھلاڑی بھی جمانسٹک میں آج تک کوئی معرکہ نہیں مار سکا ۔ ان کی ناقابل یقین کارکردگی پر دنیا بھر میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔
تاہم میکسیکو میں بنیاد پرستوں کے ایک ٹولے نے ٹوئٹر پر ان کے کپڑوں پر تنقید شروع کر دی۔
ایک شخص نے کہا کہ انہیں صرف جسم دکھانے کے لئے بھیجا گیا ہے۔
کسی نے لکھا کہ ان کے جسم میں دو جمانسٹک کے کھلاڑی آ سکتے ہیں۔
ایسی بہت سی تلخ باتیں شروع ہو گئیں جس کے بعد ان کی حمایت میں ہزاروں افراد نے ٹوئٹ شروع کر دیئے ۔ الکزا کی ملک کے لئے خدمات کو قابل قدر قرار دیا گیا۔
کچھ ہی دیر میں مخالفین ٹولے نے ٹوئٹ بند کر دیئے اور یر طرف ان کے حامی موجود تھے۔