اتحاد ۔۔ اتحاد ۔۔۔اتحاد۔۔قومی اسمبلی میں گونج

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم سوگوار ہے۔ اپنے پیاروں کی شہادت پر دکھ ہے۔ دہشت گردوں کا وہی گمراہ کن نظریہ ہے جس نے بینظیر بھٹو کو چھین لیا۔ ہر قیمت پر دہشت گردوں کے نظریے کو شکست دیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف پہلے سے زیادہ قوت سے آگے بڑھیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان مخالف قوتوں کو بلوچستان میں امن پسند نہیں آیا ۔ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد رہنا ضروری ہے۔ قوم کا اتحاد ہی شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ پاکستان کے عوام، حکومت، فوج اور پولیس دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید نے اپنے خطاب میں کہا اپوزیشن ریاست کیلئے بولے تو حکومت کے مفاد میں ہوتا ہے۔ اتنے بڑے سانحے میں نیگٹو سیاست نہیں کی۔ آؤ مل کر ایک ایکشن کمیٹی بنائیں کیونکہ ہم سب کو مل کر دشمنوں سے لڑنا ہے اکیلا کوئی نہیں لڑ سکتا اور یہ قومی جنگ ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر طبقہ فکر نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی۔ کوئٹہ میں پہلی مرتبہ سانحہ نہیں ہوا پشاور اے پی ایس سانحے کے بعد قوم متفق ہوئی تھی اور نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار جانیں قربان کیں۔ دنیا قربانیوں کے باوجود ہمارے موقف کو تسلیم کرنے سے کترا رہی ہے۔ کون نہیں جانتا پاکستان نے اس جنگ میں بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔ کیا صرف دہشت گرد حملوں کی مذمت ہی کافی ہے؟

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: