فیروزوالا میں محبوبہ کو ملنے کے لیے آنے والا عاشق لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔
رانا ٹاؤن کا رہائشی ارسلان اپنے ساتھی کے ہمراہ برقع پہن کر بوٹا پارک آ گیا جہاں اس نے ایک مدرسے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
مدرسے کی سیکیورٹی کے پوچھنے پر کوئی جواب نہ دے سکا اور دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود شہریوں نے انہیں پکڑ لیا ۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور تشدد کرنے کی کوشش کی تو مقامی جنرل کونسلر میاں تنویر بیچ میں آگئے۔
انہوں نے ارسلان اور اس کے ساتھی کو اپنی بیٹھک میں منتقل کیا جہاں برقع پوش نوجوان ارسلان نے بتایا کہ وہ کسی لڑکی کی ملنے پر آیا ہے۔
اس کے بعد شہریوں نے عاشق کی جوتوں سے پٹائی کی اور سر کے بال منڈھ دیئے۔
تھانہ فیروزوالا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔