دنیا کی سب سے بڑی جمہوری دعویدار سیکولر بھارت سرکار کا مکرہ چہرہ ایک بار پھر سامنے آ گیاجہاں ذات کا دلت ہونا جرم بن گیا۔
ریاست گجرات میں کرنٹ لگنے سے مرنے والی گائے کی کھال اتارنے والے دوبھائی ہندو انتہاپسندوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
جنہوں نے دونوں بھائیوں پر گائے کو مارنے کا الزام لگاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔دونوں بھائیوں میں سے ایک کی حالت تشویشاک ہے۔
ادھر اترپردیش میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں بچی نے اونچی ذات کی ملکیت کے ایک نلکے میں سے پانی لے لیاجس پر اونچی ذات کے نوجوانوں نے بچی اور والدکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارت میں نریندر مودی کے دور اقتدار میں نچلی ذات اور اقلیتوں پر تشدد معمول بن چکا ہے۔