ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان بار کونسل کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ پر وکلاء سے تعزیت کی۔ میجر جنرل بلا اکبر نے کہا کہ وہ وکلاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ڈی جی رینجرز نے سندھ ہائی کورٹ کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے عدالتوں کے سیکورٹی پلان پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ تمام عدالتوں پر رینجرز کی نفری لگادی گئی ہے۔
بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دھماکا وکلاء کے لئے آرمی پبلک سکول جیسا حملہ ہے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات میں وکلاء کو سیکورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔