جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان نے راولپنڈی میں پولیس کے اعلیٰ افسروں اور برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ڈی پی او جہلم نے انہیں قتل کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
برطانوی حکام نے ڈی پی او پر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے زور دیا۔