انٹیلی جنس ادارےاورکمانڈرزکومبنگ آپریشن تیزکریں، آرمی چیف

آرمی چیف نے تمام انٹیلی جنس اداروں اورکمانڈرزکوکومبنگ آپریشن تیزکرنےکی ہدایت کردی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں  کومتاثر کرنے کے لیے ہسپتال کونشانہ بنایا ۔ فوج دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونےدے گی ۔

Corps Commander Conference

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال اورسیکورٹی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب ، ملک کی اندرونی وبیرونی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کےشرکاء نے کوئٹہ دھماکے پر اظہار افسوس اور شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بزدل دہشتگردوں نے پاکستان کی عدلیہ کونشانہ بنایا ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز کیا جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کاخاتمہ کیا جائے۔ آرمی چیف نے صوبائی حکومتوں کو آپریشن کے لیے مدد فراہم کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ  صوبائی حکومتوں کو آپریشن کے لیے تربیت ، وسائل کی فراہمی کے لیے موثرمنصوبہ بندی کی جائے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: