مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسئلہ کشمیر پر اہم اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی ایجنڈا قرار نہیں دے سکتا۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر علاقائی اور عالمی تشویش کا مرکز ہے۔ بین الاقوامی برادری مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں مسلسل ناکام رہا۔ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےشرکت کی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: