عملہ کہاں ہے؟ 5 روز بعد بھی کوئی خبر نہیں

افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کا پانچ روز بعد بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ پاکستان کو افغان حکام کی جانب سے معلومات ملنے کا انتظار ہے۔

پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے 4 اگست کو ہنگامی لینڈنگ کی۔ مقامی طالبان نے ہیلی کاپٹر کو آگ لگاکر عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔

وزارت خارجہ نے واقعے کے بعد افغان حکومت سے رابطہ کیا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن سے بات کی۔ صدر اشرف غنی کو بھی فون کیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے افغان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا لیکن افغانستان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تحویل میں لیے جانے کے علاوہ معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: