پاکستان میں غیر رجسٹرڈ ایڈز متاثرین 90ہزار

وزرات قومی صحت کے مطابق ملک میں ایڈز کے وائرس سے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی 16ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 90ہزار سے زائد ہیں۔

صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد8ہزار 300سے زائد ہے۔

سندھ میں 5ہزار54،بلوچستان میں441،خیبرپختونخوا میں1591 ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں177،اسلام آباد میں 186 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔

وزرات قومی صحت کی دستاویز کے مطابق ایڈز کے وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پورے ملک میں ایڈز کے وائرس میں مبتلا رجسٹرڈ افراد کی کل تعداد 15 ہزار 838 ہےجس میں صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ مریض موجود ہیں جن کی تعداد 8ہزار300ہے۔

سب سے کم گلگت بلتستان میں ہے جہاں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 8ہے۔

قبائلی علاقہ جات میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد462 ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: