سندھ کابینہ کے 3 درجن وزرا اور مشیر

سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی، مزید 9 وزرا اور دس معاونین خصوصی شامل کر لئے گئے، وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، معاونین کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئے وزراء سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں میر ہزار خان بجارانی، محمد بخش مہر، ناصرشاہ، منظور وسان، فیاض بٹ، ممتاز علی جاکھرانی، اکرام اللہ دھاریجو، ایم علی ملکانی اور امداد پتافی شامل ہیں۔

کابینہ میں 10 اور معاونین خصوصی کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں عمر رحمان، شاہد تہیم، عابد بھئیو، تیمور تالپور، قاسم نوید، ریحانہ لغاری، بابر آفندی، ذوالفقار بانبھن، نادر خواجہ اور دہرن چانڈیو شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیر اعلی سندھ نئے وزرا کومزار قائد پر حاضری کے لئے گئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

نئے وزرا کی شمولیت کے بعد کابینہ کے وزرا کی تعداد 18 ہوگئی، گیارہ معاونین خصوسی کی شمولیت کے بعد ان کی تعداد 15 ہو جائے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: