شام کی یسریٰ ماردینی کی پہلی فتح

ریو اولمپکس میں توجہ کا مرکز شام کی یسری ٰ ماردینی نے پہلا مقابلہ جیت لیا۔

خواتین کی 100 میٹر بٹرفلائی ہیٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد وہ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال تک پیراکی سے دور رہنے کے بعد انہیں فارم میں واپس آنے میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ پر آکر وہ پانی اپنے ماضی اور حال کے بارے میں سوچنے لگ گئی تھیں۔

یسریٰ ماردینی اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنی تھیں جب وہ شام سے ترکی اور پھر وہاں سے یورپ پہنچیں۔

اس سفر کے دوران وہ نہ صرف خود سمندر کی لہروں کا مقابلہ کرتی رہیں بلکہ اپنے بیس کے قریب ساتھیوں کو بھی بچا کرساحل تک لائیں۔

اولمپکس میں مقابلوں سے پہلے بھی عیسائیوں کے مذہبی پیشوا نے انہیں خصوصی خط لکھ کر فتح کے لئے نیک تمنات کا اظہار کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: