لاہور کےعلاقے احمدپارک شادباغ میں وارث نامی شخص نےاپنے ہی چھوٹے بھائی کاگھراُجاڑ دیا۔ ظالم شخص نے چھوٹی بہن کوایک کمرے میں بندکرکے دوسرے کمرے میں بھاوج کوصوفے پرگراکرآگ لگادی جس سےحاملہ سدرہ ابدی نیندسوگئی۔ ڈیڑھ سال قبل سدرہ کی وقاص سے شادی ہوئی تھی۔
ایس پی سٹی محمدنوید کےمطابق فرانزک حکام اورپولیس نےشواہداکٹھے کرلیے جبکہ ملزم کےتین رشتے داروں کوبھی حراست میں لے لیاگیاہے۔
پولیس نے مقتولہ سدرہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل جبکہ قاتل اوراس کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔