جہانگیر ترین نے 10 کروڑ 10 لاکھ کا قرضہ معاف کرایا

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پرویز مشرف کے دور میں 10 کروڑ 10 لاکھ روپے کا قرض معاف کرایا۔

قرضہ زرعی ترقیاتی بینک سے تاندلیانوالہ شوگر مل کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں رپورٹ پیش کردی ہے۔

سینٹ میں اعظم خان سواتی نے سوال کیا کہ گزشتہ 30 سال میں 50 لاکھ یا اس سے زائد قرضہ معاف کرانے والوں کے نام دیئے جائیں جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے رپورٹ پیش کی۔

تاندلیانوالہ شوگر ملز کے ذمے 10 کروڑ 10 لاکھ کا قرضہ 2005 میں معاف کرایا گیا۔ شوگر ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں جہانگیر ترین بھی شامل تھے۔

 اس وقت جہانگیر ترین وفاقی وزیر تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: