پاکستانیوں کی دبئی میں 783 ارب کی پراپرٹی

پاکستانیوں کی دبئی میں سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے۔ چھ ماہ میں 85 ارب روپے کی پراپرٹی خریدی گئی۔

ساڑھے تین سال میں پاکستانی دوبئی میں 783 ارب روپے کی پراپرٹی کا مالک بن گئے ہیں۔

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس سال پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستانی سرمایہ کاروں نے دوبئی میں 3 ارب اماراتی درہم کی پراپرٹی خریدی۔

سال 2015 میں پاکستانیوں کی طرف سے دبئی میں 8 ارب 40 کروڑ اماراتی درہم، 2014 میں 7 ارب 59 کروڑ اماراتی درہم اور سال 2013 میں 8 ارب 60 کروڑ اماراتی درہم کی پراپرٹی خریدی گئی۔

مجموعی طور پر پاکستانی روپے میں یہ رقم 783 ارب 88 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اس عرصے میں پاکستانیوں کی طرف سے دبئی کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی کی خریداری کے سلسلے میں تقریبا 15 ہزار ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

پراپرٹی ڈیلرزکے مطابق پاکستان میں پراپرٹی کے کاروبار پر ٹیکسوں میں اضافے کے بعد دوبئی میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: